نمائندہ فوٹو
اہم نیوز الرٹ!!!
آج رحیم یار خان میں شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا
جس میں ملتان کے تاجر کے ساتھ یہ ڈکیتی ہوئی ہے' تاجر کے مطابق 18 کروڑ روپے کا سونا اس کے پاس تھا جو ڈاکوئوں نے چھین لیااور انہیں زخمی کرکے چکے گئے
جائے وقوعہ
تاجر کے مطابق 6 ڈاکو موٹر سائیکلوں پر جدید اسلحہ سے لیس ہو کر آئے اور دن دیہاڑے تاجر سے کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر چلتے بنے۔
تاجر 10 کلو سونا لاہور سے خرید کر براستہ موٹروے رحیم یار خان آرہا تھا۔
پورے شہر میں اس وقت خوف کی فضا ہے'
بدقسمتی سے ابھی تک ڈاکوؤں کا کچھ معلوم نہ ہو سکا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں