How to Measure Remaining Daylight | سورج کب غروب ہوگا ؟


 How to Measure Remaining Daylight In Desert With Your Hand


اگر آپ دوران سیاحت کہیں دور صحرا میں گم ہو جائیں ، اور آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کے سورج کے غروب ہونے میں کتنا وقت باقی ہے، یا اندھیرا ہونے سے پہلے تک آپ کے پاس کتنا وقت ہے ، تاکہ آپ کسی محفوظ مقام کی تلاش جاری رکھیں یا وہیں کوئی مناسب جگہ  میں رات گزارنے کی منصوبہ بندی کریں، کسی کیمپ کی تنسیب کی کوشش کریں، یا کسی دور و نزدیک منزل یا آبادی کی تلاش جاری رکھیں۔
تو اس مقصد کے لیے آپ اپنا رخ یا چہرہ سورج کی جانب کر کے کھڑے ہو جائیں، اور اپنا دائیاں ہاتھ اپنے سامنے بلند ایسے کریں کہ انگلیں ملی ہوئی ہوں ، اور ہتھیلی آپ کے چہرے کی جانب ہو۔
(جیسے اوپر تصویر کے پہلے حصے میں دکھایا جا رہا ہے)
سب سے نیچے والی انگلی زمین کے ساتھ متوازن اس جگہ پر ہو جہاں آسمان و زمین آپس میں ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ، اس مقام کو ( امبر ) کہتے ہیں۔ اور باقی انگلیاں ملی ہوئی حالت میں سورج کے نچلے کنارے تک جاتی ہوں۔
اب فی کس انگلی 15 منٹ کا ٹائم گنا جائے گا۔ زمین کی سمت سے یا سب سے نیچے کی انگلی سے وقت کو گنتے جائیں اور فی کس انگلی 15 منٹ جمع کرتے جائیں، تو آپ کے پاس سورج کے غروب ہونے میں جتنا وقت رہتا ہے وہ آجائے گا۔
جیسے اوپر تصویر کے دوسرے حصے میں نظر آرہا ہے کہ 4 انگلیوں کا فاصلہ باقی ہے ، تو 1 گھنٹے کا وقت بچا ہے سورج کے غروب ہونے میں۔
جبکہ تیسرے حصے میں 6 انگلیوں کے برابر سورج مقام غروب سے اوپر ہے تو تصویر کے اس حصے میں سورج کے غروب ہونے یا اندھیرا چھانے میں ایک گھنٹہ اور تیس منٹ باقی ہیں۔
سیاحت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ بہت اہم معلومات فراہم کی گئی ہے، جس سے اپنی زندگی یا کسی دوسرے کی زندگی بچانے میں مدد فراہم کی جاسکتی ہے ۔

ہمارے بلوگ سے جڑے رہنے کا بہت شکریہ ۔


0/Post a Comment/Comments