Online Earning Methods
آنلائن بزنس کو گرو کرنے کے لیے تین طریقے.
کچھ ٹپس شئیر کر رہا جس پہ عمل کرنے سے بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے ۔۔
آرگینک طریقے سے بزنس کو گرو کرنے کے لیے ٹپس :
1) پیج کی برانڈنگ اچھی کریں اور اس کے ساتھ اپنا واٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی اٹیچ کریں ۔۔
2) اپنے پیج پہ اپنی پراڈکٹ کے متعلق ڈیلی پوسٹنگ کریں ۔۔
3) اپنی پراڈکٹ کی تصاویر اچھی کوالٹی کی بنا کے اپلوڈ کریں ۔۔
4) ڈسکرپشن میں پراڈکٹ کے بارے میں ساری تفصیل واضح طور پہ لکھیں ۔۔
5) فیس بک پہ جتنے بھی buy and sale گروپس ہیں آپ کی پراڈکٹ کے حوالے سے وہ بھی جوائن کریں اور ان گروپس میں ڈیلی پوسٹس کریں ۔۔۔
6) واٹس اپ پہ اور فیس بک اپنا ایک گروپ بنائیں جہاں ریگولر روزانہ کی بنیاد پہ اپنی پراڈکٹ کے بارے میں ڈیٹیل شئیر کرتے رہیں ۔۔
7) میسنجر ، واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام پہ ڈیلی دو سے تین سٹوریز ضرور لگائیں ۔۔۔
پیڈ طریقے سے گرو کرنے کی ٹپس :
اس میں مختلف جگہوں پر ایڈ رن کر کے مارکیٹنگ کر سکتے یہاں ذکر فیس بک کا کروں گا ۔۔
1) اگر آپ کا بزنس نیا ہے تو پہلی ایڈ Awareness کی لگائیں ۔۔۔ اس سے لوگوں کے درمیان آپ کے بزنس اور پراڈکٹ کے بارے میں پتا چلے گا ۔
2) دوسری ایڈ Engagement کی لگائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے ساتھ جڑیں آپ کی پراڈکٹ کو دیکھیں اس کے بارے میں آپ سے سوال کریں ۔
3) اور تیسری ایڈ سیلز کے لیے لگائی جائے ۔ اس کے لیے ٹیسٹنگ کے فیز سے گزرنے کے بعد ہی آپ کو وننگ ایڈ مل سکتی ہے جس سے آپ اپنی سیلز بڑھا سکتے ہیں ۔۔
4) اگر آپ ایڈ رن کر رہے ہیں تو ایڈ کری ایٹو کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے ۔ کوشش کریں ویڈیو ایڈ کا استعمال زیادہ کریں ۔۔
5) کمپین کے لیے بجٹ کو بھی سامنا رکھنا ہو گا ۔۔۔ اگر بجٹ ہو تو پھر ضرور ایڈ کی طرف آنا چاہیے اور اگر بجٹ نہیں تو پھر آرگینک طریقے سے ہی آہستہ آہستہ گرو کرنے کی کوشش کریں ۔۔
انفلوئنسر مارکیٹنگ کے ذریعے :
سب سے بہتر آپشن جس سے آپ کا بزنس جلدی گرو ہو سکتا ہے وہ ہے انفلوئنسر مارکیٹنگ ۔۔
اس میں آپ جن کے زیادہ فالورز ہوں ان سے رابطہ کر کے انہیں اپنی چیز بھیج کے ان سے اس کے بارے میں ریویو لے سکتے ہیں اور یہ کہ وہ آپ کو ریکمنڈڈ کر دیں تو پھر ان کو دیکھنے ، سننے والے لوگ آپ سے رابطہ کر کے چیز خرید لیتے ہیں ۔۔ یہ سب سے بہترین آپشن مانا جاتا ہے ۔۔
اپنی پراڈکٹ کا معیار اچھا رکھیں ۔ کمیونیکیشن اسکل آپ کی اچھی ہونی چاہیے تو پھر ان شاءاللہ کامیابی کے چانسز بڑھ جائیں گے ۔۔
آخری بات نیت درست رکھیں ، اللہ پہ کامل یقین رکھیں کیونکہ رزق اسی ذات نے دینا ہے تو اس ذات سے جتنا تعلق مضبوط ہو گا اتنی ہی آسانیاں بڑھتی جائیں گی ۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں