بہاولپور (ہاٹ نیوز اردو، 20 دسمبر 2023ء) اینیمل ریسکیو آپریشن ، آج ریسکیو 1122 بہاولپور کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی کہ بھیاں والا پھاٹک حاصل پور روڈ نزد ڈیرہ بکھا ایک گائے تنگ کنویں میں گر گئی ہے۔
کال موصول ہوتے ہی ریسکیو کی تربیت یافتہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ریسکیو انسیڈنٹ کمانڈر بابر ایس سی صاحب نے اپنی ریسکیو اینڈ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بروقت پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور بابر (ایس سی ) صاحب کی بہترین حکمت عملی سے اوپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔
ریسکیو ٹیم نے وہیکل کرین اور بیلٹ کی مدد سے اپنے PPE پہن کر کنویں میں گری ہوئی گائے کو باحفاظت زندہ نکال لیا جس پر گائے کے مالک اور اہلِ علاقہ نے ریسکیو 1122 کی پوری ٹیم کی کارکردگی اور بابر ایس سی کی حکمت عملی کو سراہا۔



Rescue 1122 zindabad
جواب دیںحذف کریںTahir bhi zindabad
ایک تبصرہ شائع کریں