مصنوعی بارش ہو گئی ۔ لاہور



 

لاہور میں مصنوعی بارش کا پہلا تجربہ کیا گیا ہے۔

 ہفتے کو شہر کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش ہوئی۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسموگ سے نمٹنے کے لیے پہلی مرتبہ مصنوعی بارش کی گئی ہے اور اس پورے عمل میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تعاون کیا ہے۔

اس موقع پر چیف منسٹر پنجاب جناب محسن نقوی صاحب نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ کا ایک روپیہ کا  خرچہ بھی نہیں آیا ، تمام افواہیں بے بنیاد ہیں،
اس مصنوعی بارش کے کروانے کی وجہ سموگ کا بہت حد تک بڑھ جانا اور صحت کے مسائل کا پیدا ہونا تھا جن میں اب کمی کا امکان ہے۔
چیف منسٹر محسن نقوی صاحب نے مزید بتایا کہ بہت جلد شہر میں فوگ ٹاورز کی تنسیب کا کام مکمل ہو جائے گا جس سے ائیر انڈیکس میں مزید بہتری آئے گی۔

0/Post a Comment/Comments