وزیراعظم نے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ، نوٹیفکیشن جاری
نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کی تھی.
اسلام آباد (ہاٹ نیوز اردو تازہ ترین۔ 25 دسمبر2023ء) وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کی تھی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد احد چیمہ کو مشیر برائے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور کابینہ ڈویژن نے ان کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ احد چیمہ انتخابات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ جبکہ فواد حسن فواد کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن دوبارہ درخواست پر سماعت کرے گا اور فواد حسن فواد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں