الیکشن ختم - ختم شد ۔ قلم کی جسارت ۔ حق نواز

 



‏"الیکشن ختم - ختم شد "


  جب آپ پہلی دفعہ حرام اور کوئی مکروہ چیز کھائیں تو متلی ہوتی ہے - دل بھی گھبراتا ہے اور ہاتھ بھی کانپتا ہے - لیکن جب آپ دوسری دفعہ کھائیں تو یہ احساس کم ہوتا جاتا ہے اور پھر جب آپ بار بار ایسا کریں تو آپ عادی ہو جاتے ہیں - یہی حال آئین سے رو گردانی کا ہے - جب ایک دفعہ یہ ٹوٹ جائے تو پھر ہر اگلی دفعہ اس کی توہین کرتے ہوے نہ متلی ہوتی ہے نہ ہاتھ کانپتا ہے - 


  آج پاکستان کی سینیٹ نے " چودہ اراکین " کے کورم میں دھڑلے سے یہ قرار داد منظور کرلی کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں - کیوں ؟   

وہ جنوری میں ٹھنڈ بہت ہے -

  وہ پاکستان میں گیس بجلی کے مسلے ہیں - 

 وہ کی پی کے بلوچستان میں دہشت گردی بہت ہے -

  وہ لاہور میں سموگ ہے اور کراچی میں گٹر کھلے ہیں -

  وہ کاکڑ صاحب کے ناول میں جارج آریل نے بھی ایسا کیا تھا .... 

- وہ ہر طرح کی بندش کے بعد بھی تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کر رہی - 

وہ اکانومسٹ میں عمران خان نے ہم سب کو ایکسپوز کردیا ہے اور اس مضمون کے ریکارڈ شیئر ہویے ہیں--

 وہ راین گریم نے میٹ ملر کو لاجواب کردیا ہے ...  


اکانومسٹ کا مضمون ایک ہفتے سے بھی پہلے لکھا گیا جس کے دوسرے نکتے میں عمران خان نے لکھا تھا کہ 

“ آٹھ فروری کو الیکشن کے اعلان کے باوجود اس ملک کے عوام شکوک کا شکار ہیں کہ کیا الیکشن ہونگے کہ نہی ؟" 


 اور آج اس ملک کے عوام نے سینیٹ کی قرار داد دیکھ لی - تو یہ عوام کیوں نہ سمجھے کہ اس مضمون کے لکھنے والا دور اندیش بھی ہے اور مدبر بھی- یہ ہوتا ہے جب آپ آزاد ہوتے ہویے بھی مصلحت کے غلام ہوں اور ایک بندہ قید ہوتے ہویے بھی اپنی آواز مغربی اخباروں میں اٹھا رہا ہو - یعنی وہ جماعت جس کی پوری لیڈرشپ گرفتار ہے - جس کا نشان چھینا جاچکا ہے - جس کو اب تک ایک بھی جلسہ یا کنونشن نہیں کرنے دیا گیا - یہ اس جماعت سے فرار کا اقرار ہے - 


مجھے امید ہے کہ جس طرح آر اوز کی جانبداری پر سپریم کورٹ میں ایک پیٹیشن جمع کروانے والے عمیر نیازی جن پر الیکشن ملتوی کرنے کا الزام لگا کر توہین عدالت لگانے کی بات کی گئی تھی ' اسی طرح اب اس سینٹ کی قرار داد کے بعد چیف جسٹس پاکستان ان چودہ سینٹرز پر بھی کوئی ایسی توہین لگائیں گے جو سیدھا سیدھا الیکشن ملتوی کرنے کی بات کر رہے ہیں - 


  نون لیگ کے سینیٹر افنان ‎@afnanullahkh کے مطابق اس وقت ان کے ذہن میں ہی نہیں آیا کہ "کورم پورا نہیں ہے " - 

مجھے لگتا ہے اس سینیٹ میں آخری قرار داد سینیٹر افنان کی طرف سے پیش کی جائیگی اور اس کا مضمون یہ ہوگا کہ ہم بالکل الیکشن سے نہیں بھاگ رہے ' بس الیکشن 31 اپریل کو کروائیں یا پھر اس وقت کروائیں جب غریدہ فاروقی صداقت اور سلیم صافی صحافت شروع کردیں -   


الیکشن ختم - ختم شد -


"قلم کی جسارت وقاص نواز "

0/Post a Comment/Comments